انڈر 19 سکلز اسسمنٹ کیمپ 18جون سے ملتان میں شروع ہوگا
پہلا مرحلہ 18 سے23 جون تک ہوگا جبکہ دوسرا مرحلہ 25سے 30جون تک ہوگا۔
انڈر 19 سکلز اسسمنٹ کیمپ بدھ 18جون سےانضمام الحق ہائی پرفارمنس سینٹر ملتان میں شروع ہوگا۔
کیمپ میں ساٹھ کرکٹرز دو مرحلوں میں حصہ لیں گے۔
پہلا مرحلہ 18 سے23 جون تک ہوگا جبکہ دوسرا مرحلہ 25سے 30جون تک ہوگا۔
10 کھلاڑی جو پہلے ہی پاکستان انڈر 19 کی نمائندگی کر چکے ہیں اور اگلے سال ہونے والے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں شرکت کے اہل ہیں انہیں کیمپ کے تیسرے مرحلے میں بلایا جائے گا۔
ان کھلاڑیوں میں عبدالسبحان، احمد حسین، فرحان یوسف، حسن خان، محمد حذیفہ، محمد طاہر، مومن قمر، طیب عارف، عمر زیب اور عثمان خان شامل ہیں۔
یکم ستمبر 2006 کو یا اس کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑی آئندہ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں حصہ لینے کے اہل ہیں۔
انڈر 19 کیمپ کا مقصد اس سال انڈر 19 اے سی سی مینز ایشیا کپ اور اگلے سال انڈر 19 ورلڈ کپ ( زمبابوے اور نمیبیا) کے لیے کھلاڑیوں کی شناخت کرنا ہے۔
کیمپ کے دونوں مراحل کے اختتام پر 20 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا اور پاکستان انڈر 19 کے 10 کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ 30 کھلاڑیوں کا فائنل ُپول کیمپ کے تیسرے مرحلے میں ٹریننگ جاری رکھے گا جو یکم جولائی سے اگست کے آخری ہفتے تک جاری رہے گا۔
"یہ کیمپ اگلے سال کے 19 ورلڈ کپ کے لیے ایک مضبوط اور مسابقتی اسکواڈ تیار کرنے کے لیے ہماری طویل مدتی حکمت عملی میں ایک اہم قدم ہے۔اظہر علی ہیڈ یوتھ ڈیولپمنٹ۔
ہم نے اپنے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کے لیے ایک منظم راستے کو یقینی بنانے کے لیے پروگرام ڈیزائن کیا ہے – اظہرعلی۔
یہ پہلا مرحلہ ہمیں اعلی کارکردگی والے ماحول میں کھلاڑیوں کا جائزہ لینے اور تربیت دینے کا موقع فراہم کرے گا۔ اظہرعلی ۔
کیمپ کے اختتام کے بعد دوسرے مرحلے میں یہ کھلاڑی اس سال کے آخر میں ہونے والے ریجنل انڈر 19 ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے۔ اس سے ہمیں ان کی پیش رفت پر نظر رکھنے اور آئی سی سی ایونٹ کے لیے 30 کھلاڑیوں کے پول کی شناخت کرنے میں مدد ملے گی۔اظہرعلی۔
ہمارا مقصد تکنیکی طور پر بہترین اور مضبوط سکواڈ بنانا ہے جو یوتھ کرکٹ میں اعلیٰ سطح پر مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہو۔اظہرعلی۔