پاکستان وومین بیس بال کھلاڑیوں صائقہ ریاض اور مدیحہ رشید کی جاپان میں پذیرائی
پاکستان وومین بیس بال کھلاڑیوں صائقہ ریاض اور مدیحہ رشید کی جاپان میں پذیرائی
جاپان ویمنز بیس بال فیڈریشن نے خصوصی استقبالیہ پروگرام منعقد کیا۔
صدر، ہیروکو یامادا کی حوصلہ افزائی کے لیئے خصوصی شرکت
جدید ٹریننگ کے حصول کے لیئے جاپان روانگی سے قبل سیکریٹری پاکستان فیڈریشن بیس بال سید فخر علی شاہ و کوچز کو شکریہ ادا کیا
کازو سٹی ; پاکستان وومین بیس بالر صائقہ ریاض اور مدیحہ رشید خصوصی ٹریننگ کے حصول کے لیئے جاپان پہنچ گئیں اور جدید خطوط پر استوار ٹریننگ کا آغاز کردیا۔
انکی جاپان کے شہر کازو سٹی میں جاپانی ویمنز بیس بال فیڈریشن نے خصوصی استقبالیہ پروگرام منعقد کرکے پرتپاک استقبال کیا۔ اس یادگار موقع پر صدر، جاپان ویمنز بیس بال فیڈریشن ہیروکو یامادا کی خصوصی موجودگی اور سپورٹ نے اس موقع کو مذید شاندار بنا دیا۔
تقریب میں مذکورہ کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی اور سیکریٹری پاکستان فیڈریشن بیس بال و نائب صدر BFA سید فخر علی شاہ کی کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا کہ جنکی کوششوں سے یہ ممکن ہوا۔
مذکورہ کھلاڑیوں کی جاپان روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں سیکریٹری جنرل پاکستان فیڈریشن بیس بال سید فخر علی شاہ کی کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انکا بمعہ فیڈریشن و کوچز کا شکریہ ادا کیا
اور امید ظاہر کی کہ جاپان میں ٹریننگ کے بعد اپنی کارکردگی کے ذریعے سبز ہلالی پرچم کو مذید سربلند کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ سید فخر علی شاہ میڈیا ڈائریکٹر و کووآرڈینیٹر پرویز احمد شیخ اور طاہر لطیف کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔
انکا کہنا تھا کہ یہ میرے والد، بانی بیس بال پاکستان سید خاور شاہ مرحوم کا خواب تھا کہ پاکستان دنیا بھر میں بیس بال کے نام سے پہچانا جائے اور آج ہم اس خواب کو مینز کے بعد وومینز میں بھی حقیقت میں بدل رہے ہیں۔
ان سے قبل دو مینز کھلاڑی ٹریننگ کے لیئے جاپان میں موجود ہیں جبکہ متعدد کھلاڑی اسکالرشپ کی بنیاد پر بیس بال ٹریننگ کے ساتھ ساتھ امریکہ میں اپنی تعلیم مکمل کررہے ہیں