سکواش

ایشین اسکواش چیمپئن شپ: ناصر اقبال کی شکست کے بعد پاکستان کی آخری امید بھی ختم

ایشین اسکواش چیمپئن شپ: ناصر اقبال کی شکست کے بعد پاکستان کی آخری امید بھی ختم

کوالالمپور: ویب ڈیسک ;  ملائشیا میں جاری 23ویں ایشین اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے آخری کھلاڑی بھی ایونٹ سے باہر ہو گئے۔

سابق قومی چیمپئن ناصر اقبال کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد ایونٹ میں پاکستان کی تمام امیدیں دم توڑ گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ناصر اقبال کا مقابلہ ہانگ کانگ کے سیڈ نمبر 4 کھلاڑی ہنری لیونگ سے ہوا۔ میچ کا آغاز ناصر کے لیے مایوس کن رہا، جب وہ ابتدائی دو گیمز 7-11 اور 8-11 سے ہار گئے۔

تاہم، تیسرے اور چوتھے گیم میں ناصر نے زبردست کم بیک کیا اور دونوں گیمز بالترتیب 11-8 اور 11-7 سے جیت کر مقابلہ برابر کر دیا۔

فیصلہ کن پانچویں گیم میں بھی سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا لیکن ہنری لیونگ نے اپنے تجربے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 11-7 سے گیم جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، جبکہ ناصر اقبال ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

خیال رہےکہ اس سے قبل پاکستان کے عالمی انڈر 23 چیمپئن نور زمان بھی پری کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو چکے تھے، یوں چیمپئن شپ میں پاکستان کی تمام نمائندگی ختم ہو گئی۔

دوسری جانب ایونٹ کے دیگر کوارٹر فائنل مقابلوں میں ٹاپ سیڈ قطر کے عبداللہ الیتیمی نے ملائشیا کے امیش نیرج چندان کو آسانی سے شکست دی۔

ہانگ کانگ کے سیڈ 2 ایلکس لاو نے اپنے ہم وطن وانگ چی ہم کو مات دی، جبکہ بھارت کے ویلانان سنتھل کمار نے ملائشیا کے جوا چن چوہا کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!