دیگر سپورٹس
بوشیر بائیکرز کلب مسقط کا وفد پاکستان پہنچ گیا
بوشیر بائیکرز کلب مسقط کا وفد پاکستان پہنچ گیا
اسلام آباد ; پاکستان میں ایڈونچر ٹورازم کے فروغ کی جانب ایک اور قدم، بوشیر بائیکرز کلب مسقط کا وفد پاکستان پہنچ گیا۔ 15 رکنی عمانی بائیکرز وفد کا پاکستان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔
پاکستان پہنچنے پر بائیکرز نے خوشی اور جوش کا اظہار کیا۔ عمانی بائیکرز پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی بائیکرز مہم کے لیے پرعزم ہیں۔عمانی بائیکرز کے اعزاز میں ظہرانے کی تقریب منعقد کی گئی۔
اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر رانا ثناءﷲ نے کہا کہ عمان کے بوشر بائیکرز کلب کے ارکان کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہیں۔
عمانی بائیکرز کا دورہ پاکستان دونوں برادر ممالک کے عوامی رابطوں کے استحکام اور ثقافتی تبادلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔حکومت بائیکرز کے دورہ کو محفوظ، آرام دہ اور یادگار بنانے کے لیے پرعزم ہے ۔