ملتان ; کلب تبدیل کرنے والے کھلاڑیوں کا ریکارڈ 27جون تک جمع کرا دیا جائے ; ارسلان خان
کلب تبدیل کرنےوالے کھلاڑیوں کا ریکارڈ 27جون تک جمع کرادیا جائےارسلان خان
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ماڈل کلب آئین کے مطابق کلب سے رجسڑڈ کھلاڑی اپنی رجسڑیشن کی تبدیلی کے لیے جون میں اپلائی کرسکتے ہیں
اسی شق کے مدنظر رکھتے ہوئے صدر ملتان ڈسڑکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن محمد ارسلان خان نے تمام کلبوں کے صدروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ ان کے کلب میں کسی اور کلب سے رجسڑڈ کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے آنے
والے کھلاڑیوں کا مکمل ریکارڈ جس میں سابقہ کلب سے این او سی اور نئے کلب کی طرف سے رجسڑیشن دینے کا لیٹر کلب آئین میں موجود کلب ممبر شپ اپلیکشن فارم ہمراہ کھلاڑی کے شناختی کارڈ ایف آر سی یا ب فارم کی کاپی کے ساتھ 27جون تک ڈی سی اے ملتان کے نائب صدر محمد ارشاد سونی کو جمع کرادیں
انہوں نے مزیدکہاکہ سابقہ کلب کی طرف سے این او سی نہ ملنے کی صورت میں کلب کے صدر کو وصول شدہ درخواست برائےحصول این او سی صدر ڈی سی اے کے نام درخواست اور کھلاڑی کا بیان حلفی جمع کروایا جاسکتا ہے
جس پر ڈی سی اے ملتان آئین کے مطابق فیصلہ کرے گی انہوں نے مزیدکہاکہ تمام کلب اس کے بعد اپنی نئی فہرست بھی ڈی سی اے ملتان کو جمع کروائیں گے جس میں نئے یا کلب تبدیل کرکے آنے والے کھلاڑیوں کا بھی مکمل ریکارڈ ہوگا