کرکٹ
مائیکل وان نے شاہین شاہ آفریدی کو بابر اعظم سے بہتر قرار دے دیا
مائیکل وان نے شاہین شاہ آفریدی کو بابر اعظم سے بہتر قرار دے دیا
لندن: ویب ڈیسک ; سابق انگلش کرکٹر مائیکل وان نے بابر اعظم کے مقابلے میں شاہین شاہ آفریدی کو بہتر ٹی ٹوئنٹی کھلاڑی قرار دیا ہے۔
اپنے حالیہ بیان میں مائیکل وان نے کہا کہ بابر اعظم بلا شبہ ایک عمدہ بیٹر ہیں، لیکن وہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی جدید ٹیموں کے لیے موزوں نظر نہیں آتے۔
ان کے مطابق اگر بابر کو انگلینڈ، آسٹریلیا یا ویسٹ انڈیز جیسی ٹیموں کا حصہ تصور کیا جائے، تو وہاں ان کے لیے اس فارمیٹ میں جگہ بنانا مشکل ہوگا۔
مائیکل وان نے شاہین شاہ آفریدی کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے انہیں ایک بہترین بولر اور پاکستان کے لیے ٹی ٹوئنٹی میں میچ ونر قرار دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عماد وسیم، فخر زمان اور محمد عامر جیسے کھلاڑی بھی پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے اہم اور مؤثر رکن ہیں۔