ویسٹ ایشیا کپ میں بھارت کو شکست دینا قابل فخر تھا ; راو آصف جبار
ویسٹ ایشیا کپ میں بھارت کو شکست دینا قابل فخر تھا. راو آصف جبار
پاکستان میں بیس بال کی جڑیں مظبود ہوگئی ہیں ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی قابل تحسین تھی ایونٹ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف فتح قابل فخر لمحہ تھا
ان خیالات کا اظہار راو آصف جبار کوچ پاکستان بیس بال ٹیم جس نے ویسٹ ایشیا کپ میں سلور میڈل حاصل کیا کی اپنے اعزاز میں ملتان کے موجودہ و سابقہ نیشنل اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی طرف سے منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا
ملتان سے تعلق رکھنے والے جن میں خرم شہزاد بٹ شہزاد انور مکرم عثمانی افتخار افضل وقاص اسماعیل وسیم اسماعیل صدام حسین رضوان شفیق ساجد رشید زوہیب ملک رئیس بشیر نعمان سلیم محمدمرسلین فیض مجتبی شامل تھے
جنہوں نےپاکستان بیس بال ٹیم کو سلور میڈل اور راو آصف جبار کو بہترین کوچنگ کرنے پر مبارکباد دی اور سینئر انٹر نیشنل بیس بال پلئیر شہزاد انور نے ان کو اعزازی شیلڈ دی
راو آصف جبار نے شرکاہ کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ بیس بال پاکستان میں فیڈریشن کے سیکرٹری سید فخر شاہ کی انتھک محنت سے دنیابھر میں اپناخاض مقام بنالیا ہے
ملتان بیس بال کا ہوم سٹی ہے یہاں سے نیشنل اور انٹر نیشنل کھلاڑیوں کی کثیر تعداد نے ملک پاکستان کا نام روشن کیا ہے پر امید ہیں کہ مستقبل میں بھی اسی طرح پاکستان کامیابی حاصل کرتا رہے گا