اسنوکر

ایشین 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ: دفاعی چیمپئن اویس منیر کا فاتحانہ آغاز

ایشین 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ: دفاعی چیمپئن اویس منیر کا فاتحانہ آغاز

کولمبو: ویب ڈیسک ; ایشین 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ 2025 کے پہلے روز پاکستان کے دفاعی چیمپئن اویس منیر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے دونوں گروپ میچز جیت لیے اور پری کوارٹر فائنل میں جگہ پکی کرلی۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق سری لنکا کے شہر کولمبو میں جاری ایونٹ کے افتتاحی روز گروپ اے میں اویس منیر نے پہلے میچ میں مکاؤ کے چن کن چان کو 2-4 سے شکست دی۔ فریم اسکور کچھ یوں رہا

53-1، 11-41، 6-38، 38-9، 0-49، 0-57۔اویس نے آخری فریم میں 52 کا شاندار بریک بھی کھیلا، جو ان کی فارم کا ثبوت تھا۔

اپنے دوسرے میچ میں اویس منیر نے بنگلا دیش کے ضیاء الرحمان آزاد کو با آسانی شکست دی۔ اس میچ میں اویس نے 75 پوائنٹس کی بڑی بریک کھیلتے ہوئے زبردست برتری حاصل کی، اسکور رہا: 0-65، 17-47، 8-59، 0-75۔

اویس منیر اب تک تین میں سے دو میچز جیت چکے ہیں، جس کے باعث ان کی پری کوارٹر فائنل میں رسائی یقینی ہو گئی ہے۔

عالمی چیمپئن محمد آصف نے اپنے پہلے گروپ میچ میں کمبوڈیا کے نیانگ ٹولا کو 1-4 سے شکست دی۔

اسکور: 17-37، 0-47، 59-9، 0-44، 9-39۔

دوسری جانب تجربہ کار محمد سجاد نے بحرین کے خلیل بو آصف کو اسٹریٹ فریمز میں 0-4 سے ہرا کر اپنی مہارت کا ثبوت دیا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!