33ویں نیشنل گیمز پشاور کی تیاری کیلئے مردوخواتین کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ 24اکتوبرسے شروع ہوں گے

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)33ویں نیشنل گیمز پشاور کی تیاری کے لئے سپورٹس بورڈ پنجاب اور پنجاب اولمیک ایسوسی ایشن کے باہمی تعاون سے مختلف کے کھیلوں مردوخواتین کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ 24اکتوبرسے شروع ہورہے ہیں جو 7نومبر تک جاری رہیں گے تربیتی کیمپ میں ماہر کوچز کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے پیر کے روز اپنے بیان میں کہا ہے کہ کھلاڑی جوش و جذبے سے تربیتی کیمپ میں حصہ لیں اور اپنے کھیل کو مزید بہتر بناکر 33ویں نیشنل گیمز پشاورمیں زیادہ سے زیادہ میڈلز جیتیں۔


24اکتوبر سے شروع ہونے والے تربیتی کیمپ میں آرچری، اتھلیٹکس، بیڈ منٹن، بیس بال، باسکٹ بال، باکسنگ، باڈی بلڈنگ، سائیکلنگ، جمناسٹک، ہاکی، ہینڈ بال، جوڈو، کبڈی، کراٹے، رگبی، سوئمنگ، شوٹنگ، سافٹ بال، سکواش، تائیکوانڈو، ٹیبل ٹینس، ٹینس، رسہ کشی، والی بال، ویٹ لفٹنگ، ریسلنگ، ووشو ودیگر کھیل شامل ہیں، تربیتی کیمپ کے لئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز مکمل ہوچکے ہیں۔


ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے اپنے بیان میںمزید کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ میں بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی، ان کو اعلیٰ معیار کی رہائش اور کھانا دیا جائے گا، کوالیفائیڈ کوچز کھلاڑیوں کے کھیل کو مزید بہتر بنانے میں ان کی مدد کریں گے، تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی جسمانی فٹنس کو بھی مزید بہتر بنایا جائے گا تاکہ کھلاڑی ہر لحاظ سے تیار ہوکر میدان میں اتریں، انہوں نے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ 33ویں نیشنل گیمز پشاوربہترین پلیٹ فارم ہے

جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا کر آگے بڑھ سکتے ہیں، سپورٹس بورڈ پنجاب کھلاڑیوں کو تیاری کے لئے ہر طرح کی سہولتیں فراہم کررہا ہے، ایسے مواقع بار بار نہیں ملتے، کھلاڑی اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ کرکے تربیتی کیمپ میں زیادہ محنت اور لگن کے ساتھ کوچز سے تربیت حاصل کریں،

کھلاڑی اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور 33ویں نیشنل گیمز پشاور میں پنجاب کے لئے زیادہ سے زیادہ میڈلز جیت کر لوٹیں۔

error: Content is protected !!