33ویں نیشنل گیمز کی مشعل لاہور سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئی

راولپنڈی(سپورٹس لنک رپورٹ)33ویں نیشنل گیمز کی مشعل لاہور سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئی، مشعل جعفر ایکسپریس کے ذریعے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پہنچی، اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رانا سرور نے ٹارچ کا استقبال کیا، پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اعظم ڈار سمیت ریلوے حکام، سپورٹس آفیشلز اورکھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی موجودتھی۔نیشنل گیمز ٹارچ آج اسلام آباد کے مختلف مقامات کا دورہ کرے گی۔مشعل کو دامن کوہ، فیصل مسجد، نیشنل مونومنٹ، پاکستان سپورٹس کمپلیکس لے جایا جائیگا۔

وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، کمانڈر نارتھ نیوی کموڈور حامد حسین سمیت نامور پلیئرز، آفیشلز مشعل تھامیں گے،ڈائریکٹر آرمی سپورٹس ڈائریکٹوریٹ بریگیڈئر ظہیر اختر ، بیگم عشرت اشرف سمیت دیگر شخصیات بھی ٹارچ تھامیں گے، اسلام آباد اولمپکس کے سیکرٹری رانامحمدسرور نے بتایاکہ ٹارچ ریلی کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، کھیلوں کے ذریعے امن کا پیغام جائیگا ،اسلام آباد کے بعد مشعل آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کا رخ کرئے گی۔

error: Content is protected !!