دیگر سپورٹس

پاکستان آرچری فیڈریشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سید عارف حسن کے خلاف تحریک عدم اعتماد 10 نومبر کو پیش کی جائے گی

پشاور ( سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان آرچری فیڈریشن کے عہدیداروں نےپاکستان آرچری فیڈریشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سید عارف حسن کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تیاریاں شروع کردی ہیں، گذشتہ روز پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ پاکستان آرچری فیڈریشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سید عارف حسن کے خلاف تحریک عدم اعتماد 10 نومبر کو پاکستان آرچری فیڈریشن کے ایک خصوصی اجلاس میں پیش کی جائے گی

یہ اجلاس پشاور سپورٹس کمپلیکس میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آرچری فیڈریشن کے ممبران کی کثیر تعداد نے درخواست دی ہے اور اس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان آرچری فیڈریشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سید عارف حسن پی اے ایف کے قوانین کی خلاف ورزیاں اور صوبائی ایسوسی ایشنز کے خلاف متوازی ایسوسی ایشنز بنا رہے ہیں اور ممبران کی کثیر تعداد ان کے خلاف تحریک اعتماد پیش کررہے ہیں، وصال محمد خان نے بتایاکہ اس سلسلہ میں پاکستان آرچری فیڈریشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سید عارف حسن کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے اور ان کو اجلاس میں اپنے دفاع کا پورا موقعہ دیا جائے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!