دیگر سپورٹس

پیرس اولمپکس میں قومی ہیرو ارشد ندیم سے میڈل جیتنے کو پوری توقع ہے ; شاہ محمد شان

پیرس اولمپکس میں قومی ہیرو ارشد ندیم سے میڈل جیتنے کو پوری توقع ہے۔

سابق قومی کوچ شاہ محمد شان۔

32 سال بعد کوئی ایسا کھلاڑی میدان میں اترا ہے جو میڈل جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
کوالیفائنگ راؤنڈ میں اچھی تھرو کر کے ٹاپ 4 پوزیشن پر رہے۔ شان۔

تفصیلات کے مطابق سابق قومی کوچ پاکستان کراٹے ٹیم شاہ محمد شان نے کہا ہے کہ قومی ہیرو ارشد ندیم سے میڈل جیتنے کو پوری توقع ہے، کوالیفائنگ راؤنڈ میں اچھی تھرو کر کے ٹاپ 4 پوزیشن پر رہے,

جس سے ایک امید جاگی ہے کہ وہ وکٹری اسٹینڈ تک پہنچنے کے اہل ہیں اور قوم کو مایوس نہیں کریں گے،

پاکستان 1992 کے بعد سے اولمپک گیمز میں اب تک کوئی بھی میڈل نہیں جیت پایا، ارشد ندیم میں پوری قابلیت ہے اور وہ تاریخ رقم کر سکتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!