
ہاکی کی انٹرنیشنل کھلاڑی.سینئیرصحافی واینکر۔رابعہ قادر کو لیسکو کا پی آر او مقرر کر دیا گیا۔
قومی کھیل ہاکی کی سٹاررابعہ قادرنے محکمہ واپڈا میں بطور کھلاڑی ملازمت حاصل کی۔اوردوران کھیل اپنی کپتانی میں پاکستان واپڈا کو متعدد بار قومی ہاکی چیمپئین شپ میں چیمپئن بننے کا اعزاز دلوایا۔
ہاکی کھیل کےساتھ ساتھ پاکستان کے نمایاں اردو اخبار کے چینل وقت نیوز میں بطور اینکر بخوبی فرائض انجام دیتیں رہیں. رابعہ قادرگزشتہ برس سے لیسکو کے پی آرسیکشن میں بطورمیگزین انچارج خدمات انجام دے رہی ہیں.
پاکستان واپڈاہاکی ٹیم کی سابق کپتان رابعہ قادر نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم ایس سی ماس کمیونیکیشن اور ایم ایس سی سپورٹس سائنسز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے
رابعہ قادر کو امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے گلوبل سپورٹس مینٹورنگ پروگرام کے تحت یونیورسٹی آف ٹینیسی کی ایلومنائی ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے..



