دیگر سپورٹس

گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے،ایئرپورٹ پر شاندار استقبال

گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے،ایئرپورٹ پر شاندار استقبال

لاہور: پاکستان کا نام روشن کرنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے، قومی ہیرو نے گزشتہ روز ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ جیولین تھرو میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

جیولن تھرو ایشین گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم جنوبی کوریا سے وطن واپس پہنچ گئے، فلائٹ ٹی جی 345 کے ذریعے رات ساڑھے 10 بجے لاہور ایئرپورٹ پہنچے۔ علامہ اقبال ایئرپورٹ پر قومی ہیرو کا شاندار استقبال کیا گیا،

ارشد ندیم کے والد اور فیملی ممبرز لاہور ایئر پورٹ موجود تھے جبکہ استقبال کرنے والوں میں واپڈا اور لیسکو کے حکام بھی موجود تھے۔

قومی ہیرو ارشد ندیم نے جنوبی کوریا میں ہونے والی ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولین تھرو فائنل میں سب سے دور 86.40 میٹر کی تھرو کرکے سونے کا تمغہ جیتا۔

ارشد ندیم نے 52 سال بعد ایشیئن ایتھلیٹکس میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا، ارشد ندیم نے 2 بھارتی ایتھلیٹس سمیت دیگر کو ہرایا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!