ہاکی

حکومت سپورٹ نہیں کر رہی، ہاکی ٹیم کے کپتان کا شکوہ

حکومت سپورٹ نہیں کر رہی، ہاکی ٹیم کے کپتان کا شکوہ

ویب ڈیسک ; پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ کا بیان قومی کھیل کے زوال پر ایک کربناک سچائی کی نشاندہی ہے۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ جس طرح حکومت اور سرمایہ دار طبقہ کرکٹ کو بھرپور سپورٹ کرتے ہیں، وہی جذبہ ہاکی کے لیے کہیں نظر نہیں آتا۔

ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی دن رات محنت کرتے ہیں، بین الاقوامی میدانوں میں پاکستان کا پرچم بلند کرنے کے لیے نکلتے ہیں، لیکن بنیادی ضروریات جیسے یومیہ الاؤنس تک وقت پر فراہم نہیں کیے جاتے۔

عماد بٹ نے سیاستدانوں اور کاروباری طبقے سے سوال کیا کہ کیا انہیں قومی کھیل کی کوئی پرواہ ہے؟ کرکٹ لیگز پر کروڑوں خرچ کیے جاتے ہیں، مگر ہاکی کے لیے بجٹ میسر نہیں ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہاکی ایک ایسا کھیل ہے جس نے پاکستان کو تین مرتبہ اولمپکس میں گولڈ میڈل دلوایا، لیکن آج وہی کھیل اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے۔ اگر اب بھی خاموشی رہی تو پاکستان ہاکی کا وجود ہی مٹ سکتا ہے۔

ملائشیا کے دورے پر موجود کھلاڑی کئی دن سے یومیہ الاؤنس کے منتظر ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ عملی طور پر اس کھیل کو کس قدر نظرانداز کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!