کراچی ہاکی کی بہتری کے لئے ہرکسی سے ملنے کو تیار ہوں:خواجہ اظہار الحسن

کراچی ہاکی کی بہتری کے لئے ہرکسی سے ملنے کو تیار ہوں:خواجہ اظہار الحسن
ہم نے ہاکی یک جگہ سے نکال کر پورے کراچی میں پھیلا دی ہے،صدر کراچی ہاکی ایسوسی ایشن
ہم سب کو دعوت دیتے ہیں کہ ہاکی کے فروغ کے لئے ہمارے ساتھ مل کر کام کریں تاکہ کھلاڑیوں کو فائدہ ہو
کراچی ایسٹ نے آل سندھ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن ِشپ جیت لی
فائنل میں حیدرآباد کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست،لاڑکانہ نے خیر پور کو ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کی
کراچی (سپورٹس رپورٹ) کراچی ایسٹ نے آل سندھ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن ِشپ جیت لی۔فائنل میں حیدرآباد کی ٹیم کو اعصاب شکن مقابلے کے بعدپنالٹی شوٹ آؤٹ پرشکست ہو گئی۔
عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں کھیلی گئی چیمپئن شپ میں لاڑکانہ نے خیرپور کو ہرا کرتیسری پوزیشن حاصل کی۔فائنل اوراختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ممبرقومی اسمبلی خواجہ اظہارالحسن تھے.
جنہوں نے اولمپئن حسن سردار اورور صدر سندھ ہاکی ایسوسی ایشن احسن احمد جتوئی کے ہمراہ کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے اورٹرافیاں دیں۔اس سے قبل وقفہ کے دوران مہمانان خصوصی سے دونوں ٹیموں سے تعارف کروایا گیا۔
کراچی کے انس اور حیدرآباد کے عدنان چیمپئن شپ کے بہترین کھلاڑی قراردئیے گئے۔اس موقع پر سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اولمپئن قمر ابراہیم، اولمپئن کامران اشرف، آصف احمد خان، تسلیم احمد، رمضان جمالی،رشید بھائی،اولمپئن سمیر حسین،سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے خازن محمد فاروق خان، سید لطافت شاہ،
کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری حاجی ابوذر امراؤ، انٹرنیشنل محمد علی،عظمت پاشا،شہباز کھوکھر، فرحان رضا،، امپائرمنیجرمحسن علی خان، اسسٹنٹ امپائر منیجرشاہد پرویز، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر محمد اسلم خان نیازی اور دیگر بھی موجود تھے۔
اختتامی تقریب میں فاتح،رنر اپ اور تیسری پوزیشن کی حامل ٹیم کو ہاکیاں دی گئیں،جبکہ مہمان خصوصی کی جانب سے فائنل کے امپائرز اور دونوں ٹیموں کے گول کیپرز کو اولمپئن حسن سردار اور اولمپئن قمر ابراہیم کے نا م سے موسو م کیش ایوارڈز بھی دئیے گئے۔
مہمان خصوصی صدر کراچی ہاکی ایسوسی ایشن خواجہ اظہار الحسن اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی ہاکی کی بہتری کے لئے ہر کسی سے ملنے کے لئے تیارہوں،ہم سب کو دعوت دیتے ہیں کہ ہاکی کے فروغ کے لئے ہمارے ساتھ مل کر کام کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ کافی عرصے سے سندھ اور کراچی میں ہاکی نہیں کھیلی جا رہی تھی کوئی کام نہیں ہو رہا تھا۔اب کراچی کے ساتوں ڈسٹرکٹس میں ہاکی شروع کر دی گئی ہے جس سے کراچی میں ہاکی کو فروغ ملے گا۔
میں نے اور میری ٹیم نے ا جلد ہی ہم گراس روٹ لیول پہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے والے ہیں اس کے ساتھ ساتھ کراچی میں ہاکی گراؤنڈز پہ کام ترقیاتی کام شروع کیا جا رہا ہے۔
جلد ہی نارتھ کراچی ہاکی اسٹیڈیم میں آسٹرو ٹرف کا کام شروع ہوجائے گا اور اگلے سال تک پاک فلیگ ہاکی گراؤنڈ فیڈرل بی ایریا میں بھی جلد ہاکی اسٹیڈیم تعمیر کر دیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ دو اگست سے خواتین کی انٹرڈویژن ہاکی چیمپین شپ کراچی میں شروع ہو رہی ہے،جلد ہی کراچی ویمنز ہاکی کے ٹرائل منعقد کیے جائیں گے اور ایک بہترین ٹیم سلیکٹ کی جائے گی.
جو آل سندھ انٹر ڈویژن ویمنز ہاکی چیمپین شپ میں حصہ لے گی۔فائنل مقررہ وقت میں بغیر کسی گول کے برابر رہا اور پنالٹی شوٹ آؤٹ پر کراچی ایسٹ نے 3 کے مقابلے میں 4 گول سے جیت لیا۔



