دیگر سپورٹس

آزادی گیمز 17 سے 19 ستمبرتک لاہور میں منعقد ہوں گے

گولڈن سپورٹس ایونٹس کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس، اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی شرکت

آزادی گیمز 17 سے 19 ستمبرتک لاہور میں منعقد ہوں گے

گولڈن سپورٹس ایونٹس کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس، اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی شرکت

آزادی گیمز سے نیا ٹیلنٹ اُبھر کر سامنے آئے گا:ایونٹ ڈائریکٹر اسما عثمان کا اجلاس سے خطاب

لاہور( سپورٹس لنک رپورٹ) آزادی گیمز 2025 کے سلسلے میں گولڈن سپورٹس ایونٹس کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔ گولڈن سپورٹس ایونٹس کی ایونٹ ڈائریکٹر اسما عثمان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں فخر پاکستان، اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

گولڈن سپورٹس ایونٹس کے چیف ایگزیکٹو (سی ای او) مدثر بٹ، ارسلان علی طارق،فراز امجد، عبد القیوم، علی مرتضیٰ، شہریار، کنول، ندیم، یاسر، ماہم، جواد اور آصف سمیت ملک بھر سے سپورٹس ڈائریکٹرز، کوچز اور اساتذہ نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان کی 78 ویں جشن آزادی کے سلسلے میں آزادی گیمز 17 سے 19 ستمبر 2025 تک لاہور میں منعقد ہوں گے۔ آزادی گیمز میں 18 کھیلوں کے انڈر 14، انڈر 17 اور اوپن ایج کیٹیگریز میں بوائز اینڈ گرلز کے مقابلے منعقد ہوں گے۔

اجلاس میں آزادی گیمز کے میگا ایونٹ کو شاندار طریقے سے منعقد کرانے کیلئے مختلف پہلو ¶ں پر تبادلہ خیال کیا تاکہ تمام اسٹیک ہولڈرز ایونٹ کے مقاصد کے ساتھ ہم آہنگ رہیں۔

اجلاس کے شرکا ءسے خطاب کرتے ہوئے گولڈن سپورٹس ایونٹس کے چیف ایگزیکٹو (سی ای او) مدثر بٹ نے کہا کہ آزادی گیمز جیسے میگا سپورٹس ایونٹ کرانے کا مقصد پاکستان میں سپورٹس کلچر کو فروغ دینااورنوجوان کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع پراہم کرتے ہوئے صحت مند مسابقت کو فروغ دینا ہے۔

ایونٹ ڈائریکٹر اسما عثمان نے کہا کہ گولڈن اسپورٹس ایونٹس کے زیر ِ اہتمام منعقد ہونے والے آزادی گیمز 2025 جیسے میگا اسپورٹس ایونٹ نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں اور مہارتیں دکھانے کا ایک بہترین پلیٹ فارم ہے اس ایونٹ سے نیا ٹیلنٹ اُبھر کر سامنے آئے گاجو مستقبل میں پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کر ے گا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!