ہاکی
سلطان آف جوہر ہاکی کپ : برطانیہ نے پاکستان کو 1-5 سے شکست دیدی

سلطان آف جوہر ہاکی کپ ؛برطانیہ نے پاکستان کو 1-5سے شکست دیدی
ملائشیا کے شہر جوہر میں جاری 13ویں سلطان آف جوہر کپ 2025 میں پاکستان اور برطانیہ کے مابین کھیلا جائے والا میچ برطانیہ نے 1-5 سے جیت لیا۔
پاکستان کی جانب سے کھیل کے آغاز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا بدقسمتی سے پاکستان نے متعدد یقینی گول ضائع کئے جبکہ دوسری جانب برطانیہ نے ایک کے مقابلے میں پاکستان کو پانچ گول سے شکست دیدی۔
برطانیہ کی جانب سے جونی اور ہینری نے دو دو گول سکور کئے جبکہ کیدی ںے ایک گول سکور کیا۔ پاکستان کی جانب سے کھیل کا واحد گول محمد سفیان خان نے پینلٹی کارنر کے دوران سکور کیا۔
پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم اپنا تیسرا میچ 14 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف، چوتھا میچ 15 اکتوبر کو نیوزی لینڈ جبکہ پانچواں میچ 17 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا۔



