دیگر سپورٹس

ایران اور چین نے ایشیا پیسیفک گول بال چیمپئن شپ میں سونے کے تمغے جیت لیے

ایران اور چین نے ایشیا پیسیفک گول بال چیمپئن شپ میں سونے کے تمغے جیت لیے

اسلام آباد، 21 اکتوبر: لیاقت جمنازیم، پاکستان اسپورٹس کمپلیکس میں پیر کو اختتام پذیر ہونے والی آئی بی ایس اے ایشیا پیسیفک گول بال چیمپئن شپ 2025 میں ایران اور چین نے بالترتیب مردوں اور خواتین کے مقابلوں میں سونے کے تمغے حاصل کر کے شاندار کارکردگی دکھائی۔

خواتین کے فائنل میں چین نے اپنے روایتی حریف جاپان کو 2–1 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ دونوں ٹیموں نے شاندار دفاعی حکمتِ عملی اور بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا، تاہم چین نے آخری لمحات میں بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے برتری حاصل کی۔

اس سے قبل جنوبی کوریا نے تھائی لینڈ کو 6–0 سے شکست دے کر خواتین کا برونز میڈل جیت لیا۔ مردوں کے فائنل میں ایران نے چین کو 4–2 سے شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

مردوں کے برونز میڈل میچ میں تھائی لینڈ نےایک سنسنی خیز مقابلے میں آسٹریلیا کو 5–4 سے ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ہفتہ بھر جاری رہنے والی اس چیمپئن شپ میں ایران، چین، جاپان، جنوبی کوریا، تھائی لینڈ، آسٹریلیا، قازقستان، سعودی عرب ،ازبکستان اور پاکستان کی ٹیموں نے شرکت کی۔

ایونٹ کا انعقاد پاکستان بلائنڈ اسپورٹس فیڈریشن نے پاکستان اسپورٹس بورڈ اور انٹرنیشنل بلائنڈ اسپورٹس فیڈریشن کے تعاون سے کیا۔

یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان نےاس بین الاقوامی ایونٹ کی میزبانی کی، جو آئی بی ایس اے ورلڈ چیمپئن شپ کے لیے کوالیفائنگ ایونٹ بھی ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!