مسٹر ورلڈ چیمپئن شپ ، خیبرپختونخوا کے اعجاز احمد کی شاندار کارکردگی
سلور اور براونز میڈل جیت کر ایک اور گراں قدراعزاز پاکستان کے نام کردیا، پشاور پہنچنے پر والہانہ استقبال

مسٹر ورلڈ چیمپئن شپ ، خیبرپختونخوا کے اعجاز احمد کی شاندار کارکردگی
سلور اور براونز میڈل جیت کر ایک اور گراں قدراعزاز پاکستان کے نام کردیا، پشاور پہنچنے پر والہانہ استقبال
پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) پشاور کے باصلاحیت اور قابلِ فخر باڈی بلڈنگ کھلاڑی اعجاز احمد نے انڈونیشیا میں منعقدہ مسٹر ورلڈ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ملک و قوم کا نام عالمی سطح پر روشن کر دیا۔
اعجاز احمد نے 100+ کلوگرام کیٹیگری میں سلور میڈل جبکہ مسٹر ورلڈ ماسٹر کیٹیگری میں براو ¿نز میڈل اپنے نام کیا، جوپاکستان اور خصوصاً خیبرپختونخوا کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔
اعجاز احمد نے اپنی بہترین فزیک، اعلیٰ معیار کی تیاری اور بھرپور مقابلہ جیتنے کے جذبے کے ساتھ دنیا بھر سے آئے کھلاڑیوں کے درمیان نمایاں کارکردگی دکھائی۔
ان کی یہ کامیابی نہ صرف ان کی مسلسل محنت کا نتیجہ ہے بلکہ پاکستان میں باڈی بلڈنگ کے بڑھتے ہوئے معیار کی بھی واضح دلیل ہے۔
اعجاز احمد کی اس بڑے اعزاز کے بعد پشاور میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ پشاور ایئرپورٹ پر پولیس کے چاباک چوک دستے نے ان۔کو سلامی پیش کی اور ان کوعزت و تکریم۔کے ساتھ پشاور سپورٹس کمپلیکس لایا گیا
اس موقع پر باڈی بلڈنگ کے کھلاڑی، شائقین، کوچز بھی موجود تھے جنہوں نے ان۔کو ہار پہنائے اور گل پوشی۔کی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان۔کا مقابل سخت ضرور تھا تاہم۔وہ پوری محنت و تیاری کے ساتھ گئے تھے
جس کی وجہ سے کامیاب ہوکر لوٹے ہیں واضع رہے کہ اعجاز احمد کی انٹرنیشنل کامیابی پشاور کے نوجوانوں کے لیے ایک روشن مثال ہے کہ وہ محنت،
لگن اور جذبے کے ساتھ دنیا کے کسی بھی بڑے مقابلے میں اپنی شناخت بنا سکتے ہیں۔ ان کی یہ جیت خیبرپختونخوا کی باڈی بلڈنگ کمیونٹی کے لیے بھی فخر کا باعث ہے



