کرکٹ

بگ بیش لیگ : بابراعظم کی شاندار ففٹی، سڈنی نے میلبرن کو 6 وکٹ سے شکست دے دی

بی بی ایل: بابراعظم کی شاندار ففٹی، سڈنی نے میلبرن کو 6 وکٹ سے شکست دے دی

میلبرن: آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) سیزن 15 کے ایک سنسنی خیز میچ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر اور سابق کپتان بابر اعظم نے اپنی شاندار بیٹنگ سے سڈنی سکسرز کو فتح دلوائی،

بابر اعظم نے میلبرن رینی گیڈز کے خلاف میچ وننگ ففٹی اسکور کرتے ہوئے ٹیم کی چھ وکٹوں سے کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

بابر اعظم نے 46 گیندوں پر ناقابل شکست 58 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جس میں انہوں نے چار چوکے اور ایک چھکا شامل کیا۔ ان کے ساتھ جوئل ڈیوس بھی 34 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور دونوں کھلاڑیوں نے پرسکون اور مضبوط پارٹنرشپ کے ساتھ ٹیم کو مطلوبہ ہدف تک پہنچایا۔

سڈنی سکسرز نے ہدف کا تعاقب بھرپور اعتماد کے ساتھ کیا اور 19.1 اوورز میں صرف چار وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنا کر میچ اپنے نام کر لیا۔

اس سے قبل میلبرن رینی گیڈز نے مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز اسکور کیے تھے۔

میلبرن کی جانب سے جوش براؤن نے 43، حسان خان نے 39 اور جیک فریزر نے 38 رنز اسکور کیے جبکہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان صرف چھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بابر اعظم اور جوئل ڈیوس کی متفقہ کارکردگی نے نہ صرف میچ کا رخ بدل دیا بلکہ سڈنی سکسرز کے مداحوں کے لیے ایک یادگار فتح بھی ثابت ہوئی۔ اس شاندار جیت سے ٹیم کی بگ بیش لیگ میں پوزیشن مضبوط ہوئی اور بابر اعظم کی فارم مزید عروج پر نظر آئی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!