سکواش

دوسری رچز نیشنل جونیئر اور پی ایس اے سیٹلائٹ اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز

بوائز انڈر15میں سندھ کے راحیل وکٹر نے ٹاپ سیڈ کو ہرا دیا،نوید رحمان،انس رافع اور دیگر کی فتح

دوسری رچز نیشنل جونیئر اور پی ایس اے سیٹلائٹ اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز

بوائز انڈر15میں سندھ کے راحیل وکٹر نے ٹاپ سیڈ کو ہرا دیا،نوید رحمان،انس رافع اور دیگر کی فتح

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دوسری رچز نیشنل جونیئر اور پی ایس اے سیٹیلائٹ اسکواش چیمپئن شپ شروع ہو گئی،

بوائز انڈر15میں ٹاپ سیڈ سندھ کے اقرار علی کو سندھ کے ہی راحیل وکٹر نے اپ سیٹ شکست دے دی۔

وینس جہانگیر خان اسکواش اکیڈمی، پی ایس بی کراچی سینٹر پر شروع ہونے والی چیمپئن شپ کی مجموعی انعامی رقم چھ لاکھ روپے جبکہ پی ایس اے سیٹیلائٹ چیمپئن شپ ہزار ڈالرز مالیت کی انعامی رقم کی حامل ہے۔

سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے سیکریٹری نوید رحمان کے مطابق پہلے روز بوائز انڈر 11 میں دلچسپ میچز دیکھنے میں آئے۔ پی اے ایف کے انس رافع نے سندھ کے محمد مرسل بٹ کو 3-0 سے شکست دی جبکہ سندھ کے محمد فائز خان نے محمد ازلان کو 3-0سے ہرایا۔

خیبرپختونخوا کے صبور خان خلیل، جاسم آفریدی، احمد مجتبیٰ، محمد علیان اور ابو بکر صدیق بھی جیت گئے۔ سندھ کے حمزہ شاہد اور خیبرپختونخوا کے محمد سنان کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا جس میں حمزہ شاہد نے پانچ گیمز پر مشتمل سخت مقابلے کے بعد 3-2سے کامیابی حاصل کی

جبکہ محمد ابان، محمد بن نسیم، محب خان اور پی اے ایف کے عاطف علی نازنے بھی اپنے میچز جیت لئے۔پی ایس اے سیٹلائٹ مینز میں پاکستان کے نوید رحمان نے چوہدری ناصر انور کو 11-1،11-7اور 11-9سے، انس شاہ نے شہزاد کو 3-0سے اور محمد شملان گل نے زین انور کو 3-0 سے ہرایا۔

عبدالباسط خان، عبداللہ ندیم،، محمد فواد، محمد ازلان خاور، کلیم اللہ شعیب،سعید عبدل، طلحہ سعید، عبدالاحد بٹ، محمد احمد، محمد زمان، فیضان خان، عاشر بٹ اور انس خان نے بھی اپنے میچوں میں فتح حاصل کر لی۔

بوائز انڈر 15 میں سندھ کے راحیل وکٹرنے ٹاپ سیڈ سندھ کے ہی اقرار علی کو پہلے ہی میچ میں 3-0سے شکست دے کر اپ سیٹ کر دیا ان کی کامیابی کا گیم اسکور11-1،11-4اور11-7رہا۔

دیگر میچوں میں، شعیب ناصر، طہور طاہر، عبدالہادی اور زید حسن، پنجاب کے محمد بن عاطف، محمد معاذ اور محمد جاسم جبکہ خیبرپختونخوا کے فواد خان، زوہیب خان، مصطفیٰ احمد، ارمان علی،پی اے ایف کے عزیزعلی نازاور عبدالرحمن نجیب بھی اگلے مرحلے میں پہنچنے میں کامیاب رہے۔

گرلز انڈر 15 میں سندھ کی سمردھی نے ماہم نور طارق کو 3-0 سے زیر کیا جبکہ پنجاب کی عرفہ نے راحیلہ حسین کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ سندھ کی سندس جہانگیراور وشنوی کو واک اوور ملا۔

دعا فاطمہ، سطوت زہرہ اور فلزہ امجد، خیبرپختونخوا کی باریرا پیرزادہ اور ایمان پیرزادہ نے اگلے مرحلے میں جگہ بنالی۔چیمپئن شپ میں بوائز انڈر 11، بوائز انڈر 15اور گرلز انڈر 15کے ساتھ ساتھ مینز سینئر کے مقابلوں میں ملک بھر سے کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!