کرکٹ

ویمنز ایشیا کپ: کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، کپتان فاطمہ ثناء پر جرمانہ عائد

ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان کو 2 سال کے دوران دوسری مرتبہ ڈی میرٹ پوائنٹ مل گیا

شفالی ورما کو آؤٹ کرنے کا جشن فاطمہ ثناء کو مہنگا پڑ گیا، آئی سی سی نے جرمانہ کردیا

بھارت کے خلاف میچ میں جذبات کا اظہار پاکستانی کپتان فاطمہ ثناء کو بھاری پڑگیا! بھارتی بیٹر شفالی ورما کو آؤٹ کرنے کے بعد پویلین کی طرف اشارہ کرنے پر آئی سی سی نے ایکشن لے لیا،

کپتان پر جرمانہ بھی ہوگیا اور ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دے دیا گیا۔ویمنز ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران بھارتی بیٹر شفالی ورما کو آؤٹ کرنے کے بعد پویلین کی جانب اشارہ کرنے پر پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء مشکل میں پڑ گئی ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فاطمہ ثناء پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کردیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق فاطمہ ثناء پر کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے لیے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی لیول ون خلاف ورزی ثابت ہوئی، جس پر انہیں میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔

خلاف ورزی کے نتیجے میں پاکستانی کپتان کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کردیا گیا۔فاطمہ ثناء نے اپنی غلطی تسلیم کرلی، جس کے بعد معاملے پر باقاعدہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

آئی سی سی کے مطابق واقعہ بھارت کے خلاف ایشیا کپ کے میچ کے دوران پیش آیا، جب پاکستانی کپتان نے شفالی ورما کو آؤٹ کرنے کے بعد انہیں پویلین کی جانب جانے کا اشارہ کیا تھا۔

اس جرمانے کے بعد فاطمہ ثناء کے گزشتہ 24 ماہ کے دوران ڈی میرٹ پوائنٹس کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔ ان کا پہلا ڈی میرٹ پوائنٹ 6 اگست 2025 کو ڈبلن میں آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں دیا گیا تھا۔

دوسری جانب ایشیا کپ میں پاکستان ٹیم کو بھارت کے خلاف میچ میں بھی بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم پوری ٹیم صرف 55 رنز پر 18.1 اوورز میں پویلین لوٹ گئی۔ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم نے 8.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ رنز حاصل کرکے میچ اپنے نام کرلیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!