کرکٹ

پاکستان ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

ہانگ کانگ کی ٹیم 71 رنز پر ڈھیر، نَشرا سندھو کی تباہ کن باؤلنگ، 6 وکٹیں ، شوال ذوالفقار کی شاندار 47 رنز کی اننگز، عائشہ ظفر 26، کپتان فاطمہ ثنا 24 رنز بناکر ناٹ آؤٹ

ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ: پاکستان ہانگ کانگ کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے اہم میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے ہانگ کانگ ویمن کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 72 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

ایونٹ کے 11ویں میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے۔ شوال ذوالفقار 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، جبکہ عائشہ ظفر نے 26 اور فاطمہ ثنا نے 24 رنز بنائے۔

ہانگ کانگ کی جانب سے جولین کور نے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ اقرا سحر اور کیری چین نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ کی پوری ٹیم 71 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی اسپنر نشرہ سندھو نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے صرف 7 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں اور ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔

نشرہ سندھو ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے ایک اننگز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی بولر بھی بن گئیں، شاندار بولنگ پر انہیں میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ہانگ کانگ کی جانب سے کیری چین 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، تاہم دیگر بیٹرز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکیں۔

پاکستان ویمن ٹیم سیمی فائنل میں سری لنکا کے مدمقابل ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!