لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ )قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی کیلئے فکرمند کامران اکمل ڈومیسٹک میچز بھی چھوڑ کر امریکا چلے گئے۔ذرائع کے مطابق وکٹ کیپر بیٹسمین نے اپنی ٹیم واپڈا کے منیجر سے نجی دورے پر جا نے کیلئے 2 میچز کی رخصت مانگی جو انھیں دے دی گئی ہے، وہ وہاں سابق اسپنر ثقلین مشتاق کے ساتھ کوچنگ کیمپ میں شریک ہونگے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کامران اکمل نے کہا تھا کہ قومی ٹیم کی سلیکشن میں کوچ اور کپتان کی مرضی چلتی ہے، ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی کے باوجود منتخب نہیں کیا جا رہا تو کیا اپنے سر پر بیٹ مار لوں۔ بعد میں انضمام الحق نے کہا تھا کہ اگر کوئی اپنے آپ کو بیٹ مارنا چاہے تو وہ کیا کر سکتے ہیں۔