لندن(سپورٹس لنک رپورٹ) مصری سپراسٹار محمد صلاح نے شان دار ہیٹ ٹرک اسکور کرکے اپنے ناقدین کو چپ کر دیا.تفصیلات کے مطابق مصر سے تعلق رکھنے والے محمد صلاح کو برطانیہ میں ایک آئی کون کا درجہ حاصل ہے، وہ انگلش کلب لیورپول کی طرف سے کھیلتے ہیں اور اس کی ریڑھ کی ہڈی تصور کیے جاتے ہیں.گذشتہ دنوں جب چیمپینز فٹبال لیگ کے گروپ سی کے میچ میں ریڈ اسٹار بیلگریڈ اور لیول پول کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، تو صلاح بھرپور فارم میں تھے.صلاح کی شان دار ہیٹ ٹرک نے جہاں ان کی ٹیم کو مقابلہ چار صفر سے جتوا دیا، وہیں انھوں نے اپنے ان مخالفین کو بھی خاموش کروا دیا، جو ان کی ناقص فارم کی وجہ سے ان پر تنقید کر رہے تھے.میچ کے آغاز ہی سے محمد صلاح مخالف ٹیم پر غالب رہے. انھوں نے گول اسکور کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔میچ کا پہلا گول روبرٹو ڈی اولیوریا نے اسکور کیا، البتہ باقی تین گول صلاح نے داغے.لیورپول نے ریڈ اسٹار بیلگریڈ کو شکست دیکر گروپ سی میں چھ پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔یاد رہے کہ اسٹار کھلاڑی کو چند روز قبل فیفا کی جانب سے سال کے بہترین گول کا ایوارڈ دیا گیا تھا.