لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)مستقبل کی حکمت عملی طےکرنے اورنیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریزکیلئے ٹیم پرمشاورت کیلئے قومی سلیکشن کمیٹی کل دبئی روانہ ہو گی جہاں وہ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور کوچ مکی آرتھر سے الگ الگ ملاقاتیں کرکے مستقبل کی حکمت عملی مرتب کریگی۔سلیکشن کمیٹی کپتان سرفراز احمد پر مکمل اعتماد کا اظہار کر رہی ہے، سلیکٹرز نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرا ایک روزہ میچ بھی دیکھیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مشاورت کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان بھی اگلے دو تین روز میں کیا جائے گا۔فاسٹ بولر وہاب ریاض کی آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی کارکردگی سے سلیکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ خوش نہیں ہے ان کا ٹیم میں جگہ برقرار رکھنا مشکل ہے، جبکہ فاسٹ بولر محمد عامر کا نیوزی لینڈ کے خلاف بھی ٹیسٹ سیریز سے ڈراپ ہونے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 16 نومبر سے شروع ہوگا۔