نیوزی لینڈ نے ہم سے بہتر کھیل پیش کیا،کپتان شاہین آفریدی

قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ نیوزی لینڈ نے ہم سے بہتر کھیل پیش کیا،

بہت سی غلطیاں ہوئیں، خاص طور پر باؤلنگ توقعات کے مطابق نہ کرسکے، اس ٹیم میں صلاحیت ہے،

وننگ کمبی نیشن تیارکرنے کے لیے کچھ وقت دینا پڑے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچز پر مشتمل سیریز میں 0-3 سے شکست کے بعد پوسٹ میچ پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پچ کو دیکھ کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، ایسی پچ پر ہدف حاصل کرنا آسان ہوتا ہے۔

 

شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ جب بھی ایسے دورے پر آتے ہیں تو آسان ٹیم نہیں ملتی، نیوزی لینڈ کی ٹیم ہمیشہ ٹف رہی ہے۔ تیاری اچھی کی، کوشش کررہے ہیں، اگر بڑے ایونٹ کا سوچنا ہے تو ٹیم کو وقت دینا پڑے گا۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ نئے کمبی نیشن کو ٹرائی کررہے ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ ہم نے غلط باؤلنگ کی۔ پاور پلے میں بھی ہم اچھی باؤلنگ نہیں کرسکے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا اللہ نے حضرت یوسف علیہ السلام کو کنویں سے نکال کر مصر کا بادشاہ بنایا، ہر مشکل کے بعد آسانی ہے۔ اس ٹیم کو وقت دیں، محنت کررہے ہیں نتیجہ بھی آئے گا۔

سابق کپتان بابر اعظم کی کارکردگی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بابر نے تینوں میچز میں اچھا کھیلا لیکن میرے خیال سے وہ فِنش نہیں کرپایا۔ بابر اعظم کے ساتھ کوئی اچھا پلیئر کھڑا ہوتا تو میچ جیت سکتے تھے۔

 

 

error: Content is protected !!