اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ)وزيراعظم عمران خان سے پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر ياسر شاہ نے ملاقات کی۔وزيراعظم نے لیگ اسپنر ياسر شاہ کو ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 200 وکٹيں حاصل کرنے کا ریکارڈ بنانے پر مبارک باد دی۔وزیر اعظم عمران خان نے لیگ اسپنر یاسر شاہ کی بولنگ کی تعریف کی جبکہ وزيراعظم نے ياسر شاہ سے ٹيم کی حالیہ کارکردگی پر بھی بات کی۔لیگ اسپنر یاسر شاہ سے ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل نہ ہونے پر بھی گفتگو کی۔
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ نے بنی گالہ میں ملاقات کی۔ (15.12.18)@ImranKhanPTI @Shah64Y #PrimeMinisterImranKhan pic.twitter.com/cckvf5YviN
— PTI (@PTIofficial) December 15, 2018
خیال رہے کہ یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کرنے کا 82 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا تھا۔نیوزی لینڈ کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ میں یاسر شاہ نے اپنی دوسری وکٹ حاصل کی تو ان کی 200 وکٹیں مکمل ہوئیں اور اس طرح انہوں نے آسٹریلوی لیگ اسپنر کلیری گرمٹ کا 1936 میں 36 ٹیسٹ میچز میں بنایا گیا 200 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ توڑا۔اس کے علاوہ یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کیخلاف دبئی ٹیسٹ میں 14 وکٹیں لے کر عمران خان کا ریکارڈ برابر کیا تھا۔ یاسر شاہ نے دبئی ٹیسٹ میں پہلی اننگز میں 8 وکٹیں لے کر پہلے کیوی ٹیم کو فالو آن کرایا، پھر دوسری اننگز میں 6 وکٹیں لے کر نیوزی لینڈ کو ٹھکانے لگایا۔یوں ایک ٹیسٹ میچ میں 14 وکٹیں لے کر یاسر شاہ نے سابق کپتان اور موجودہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا ریکارڈ برابر کیا ، یاسر شاہ نے 184 رنز دے کر 14 وکٹیں سمیٹیں۔عمران خان نے 1982 میں سری لنکا کے خلاف لاہور میں 116 رنز دے کر 14 وکٹیں اپنے نام کی تھیں۔