پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) انڈر23گیمز سکالرشپ کے سلسلے میں حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس کوتین کروڑسے زائد کی رقم منتقل ہوگئی جلدہی گیمز میں پہلی ،دوسری اورتیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں تقسیم کردی جائے گی۔ڈائریکٹرجنرل سپورٹس خیبرپختونخواجنید خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ گذشتہ کئی سالوں کی طرح اس مرتبہ پہلی اوردوسری پوزیشن کی ساتھ ساتھ تیسری پوزیشن پرانفرادی اورٹیم ایونٹ کے میل وفی میل کھلاڑیوں کوبھی سکالرشپ دے رہے ہیں جوکہ اگلے سال کے پہلے یادوسرے ہفتے میں حقدارکھلاڑیوں میں تقسیم کریں گے اس حوالے سے ایک پروقاررنگارنگ تقریب کابھی انعقاد کیاجائے گا۔انہوں نے بتایاکہ حکومت کی جانب سے ہمیں رقم بروقت موصول ہوئی اورہم نے بھی اپنی تمام ترتیاری مکمل کرلی ہے تاہم بچیوں کاڈیٹا بنانے مں کچھ وقت درکارہے ہم نے تمام ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کوبچیوں کاڈیٹا جلد ازجلد فراہم کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔جس پروہ عملددرآمد کررہے ہیں۔جنیدخان نے بتایاکہ مشکل اس وقت یہ سامنے آئی ہے کہ بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے ہمیں پوری آگاہی حاصل نہیں ہے جبکہ میل کھلاڑیوں کاتمام ترڈیٹا ہمارے پاس موجود ہے اوران کی لسٹیں وچیک بھی تیارہوچکے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ ہماری کوشش ہے کہ تمام ترریکارڈ کمپیوٹرازڈ کردیں تاکہ آئندہ ڈیٹاکے حوالے سے مشکلات کاسامنانہ کرناپڑے ۔