پاکستانی خواتین کرکٹرز بسمہ معروف اور غلام فاطمہ کار حادثے میں زخمی

پاکستانی خواتین کرکٹرز بسمہ معروف اور غلام فاطمہ کار حادثے میں زخمی ہوگئیں۔

کراچی، 6 اپریل 2024:

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی دو خواتین کھلاڑیوں بسمہ معروف اور غلام فاطمہ کے بارے میں ایک اپ ڈیٹ فراہم کیا ہے، جو جمعہ کی شام ایک معمولی کار حادثے میں ملوث تھیں۔

معمولی انجری کے باوجود دونوں کھلاڑیوں کو فوری ابتدائی طبی امداد دی گئی اور وہ اس وقت پی سی بی کی میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں ہیں۔

دونوں کھلاڑی ویسٹ انڈیز کے خلاف 18 اپریل سے شروع ہونے والی آئندہ سیریز کے لیے تربیتی کیمپ میں شرکت کرنے والے ممکنہ کھلاڑیوں کا حصہ ہیں۔

error: Content is protected !!