تماشائی کو زدوکوب کرنا صابر رحمان کو مہنگا پڑ گیا

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی صابر رحمان جنہوں نے گزشتہ ماہ ڈومیسٹک کرکٹ میچ کے دوران ایک تماشائی کو زدوکوب کیا تھا کا بورڈ نے سزا کے طور پر سنٹرل کنٹریکٹ ختم کردیا ہے جبکہ کرکٹر پر بھاری جرمانہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان پر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی چھ ماہ کی پابندی بھی عائد کردی ہے،صابر رحمان نے گزشتہ ماہ ڈومیسٹک کرکٹ میچ کے دوران ایک تماشائی کوبری طرح زدوکوب کیا جبکہ بعد میں انہوں نے میچ ریفری کے ساتھ بھی بدتمیزی کی تھی،صابر رحمان کو بورڈ کی جانب سے پچیس لاکھ ٹکا کا جرمانہ کیا گیا ہے ، صابر رحمان پہلے بنگلہ دیشی کرکٹر ہیں جنہیں اس طرح کی سخت سزا کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ انہوں نے جرمانے کا اپنا ہی سابقہ ریکارڈ بھی توڑ ڈالا ہے اس سے قبل بھی انہیں 2016میں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے دوران ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر بارہ لاکھ ٹکا کا جرمانہ کیا جا چکا ہے۔

تعارف: newseditor