کراچی (اسپورٹس رپورٹر) دوسرے سوکا ورلڈ کپ کے دوسرے مرحلہ کا آغاز ہوگیا۔ 5,5 ٹیموں پر مشتمل 8گروپ میں سنگل لیگ کی بنیاد پر 80میچزیونان کے شہر کریٹ کے دی لیثرلیگز اسٹیڈیم ،رتھم نوپر کھیلے گئے ۔ہر گروپ کی 2تاپ ٹیموںنے پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ گروپ ’اے‘ سے یونان ، میکسیکو، گروپ ’بی‘ سے برازیل ، کروشیا، گروپ ’سی‘ سے پولینڈ، لوتھینیا،گروپ ’ڈی ‘سے انگلینڈ ، بلغاریہ، گروپ ’ای‘ سے قازقستان، امریکہ، گروپ ’ایف‘ سے رشیا، مالدوا، گروپ ’جی‘ سے فرانس ، اسکاٹ لینڈ اور گروپ ’ایچ ‘ سے ہنگری اور سلووینیا نے پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔پہلے پری کوارٹر فائنل میں رشیا نے امریکہ کو 0-2،انگلینڈ نے لتھونیا کو 0-3، پولینڈ نے بلغاریہ کو 0-3، یونان نے کروشیا کو 0-2، میکسیکو نے برازیل کو0-2اور رشیا نے امریکہ کو0-2سے شکست دے دی۔آج ( اتوار) کو سیمی فائنلز، تھرڈ پوزیشن اور فائنل کھیلا جائیگا۔رنگارنگ تقریب کے اختتام پر آتش بازی کا دلکش مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔