پشاور… سپورٹس رپورٹرحملہ و قتل دھمکیاں، پولیس ملزمان کو پکڑنے میں ناکام

 

سپورٹس رپورٹرحملہ و قتل دھمکیاں، گلبرگ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کے باوجود کچھ نہیں کرسکی

 

پشاور… کھیلوں کے شعبہ کی رپورٹنگ کرنے والے پشاور سے تعلق رکھنے والے صحافی مسرت اللہ جان پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملے کے بارہ دن گزرنے کے باوجود ابھی تک مقامی پولیس اس حوالے سے کوئی کارکردگی نہیں دکھا سکی

 

اور نہ ہی اس واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کرسکی ہے. پشاور پریس کلب اور خیبر یونین آف جرنلسٹس سے تعلق رکھنے والے صحافی کو بیس جون کو عصر کی نماز کے بعد پشاور سپورٹس کمپلیکس کے مین گیٹ پر تین نامعلوم افراد جن میں دو افراد نے چہروں کو چھپائے ہوئے ڈنڈے اٹھائے تھے جبکہ تیسرا شخص کھلے عام ہاتھوں میں ڈنڈا لیکر آیا تھا

 

اور گیٹ کے سامنے چوکیداروں کی موجودگی میں صحافی کو مارپیٹ کی تھی اور قتل کی دھمکیاں دی تھی اس واقعے کی ایف آئی آر بھی پشاور تھانہ گلبرگ میں اقدام قتل کی ایف آئی آر بھی درج کی گئی جبکہ صحافی کو مارپیٹ اور قتل کی دھمکیاں دینے کے بعد تینوں افراد ایک گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوگئے تھے

بیس جون کو پیش ہونے والے واقعے کے بعد تاحال اس واقعے میں خیبر پختونخواہ کی مثالی پولیس ابھی تک کوئی کارکردگی نہیں دکھا سکی ہے اور کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا..حالانکہ اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی کیمروں سے حاصل کرلی گئی لیکن اس حوالے سے کچھ بھی نہیں ہوسکا,

 

 

error: Content is protected !!