کھتری پریمیٸر لیگ سیزن2′ کا فائنل ہفتہ کو اصغر علی شاہ اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا.

 

کھتری پریمیٸر لیگ ٹی،20  سیزن2′ کا فائنل آج 16 ستمبر ہفتہ کو 9 بجے شب اصغر علی شاہ اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔ صادق کھتری۔  

فاینل میں ٹنگراسٹارز کا مقابلہ دوسرے سیمی فائنل میں مدمقابل دہڑا دبنگ اور ڈاور گلیڈی انٹر کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔ اختتامی تقریب میں فاروق ستار مہمان خصوصی ہونگے۔

 

  پہلے سیمی فائنل میں رکھیا فائٹرز کو 60 رنز سے شکست۔ ذاکر ملک کی جارحانہ سینچری129 ٹنگراسٹارز کو فاٸنل میں پہنچا دیا اور مرد میدان قرار۔ 

 

 

کراچی۔ (اسپورٹس رپورٹر) مسلم کھتری برادری کے زیر اہتمام کھتری پریمیٸر لیگ سیزن2 ٹوٸینٹی20 کرکٹ کا فائنل آج مورخہ 16 ستمبر بروز ہفتہ کو 9 بجے  شب اصغر علی شاہ اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔

 

فاینل میں ٹنگراسٹارز کا مقابلہ دوسرے سیمی فائنل میں مدمقابل دہڑا دبنگ اور ڈاور گلیڈی انٹر کی فاتح ٹیم سے ہو گا KPL کے سیکریٹری محمد صادق کھتری کے اعلامیے کے فائنل میچ کی اختتامی تقریب کے موقع فاروق ستار( رہنما ایم کیو ایم پاکستان) ہونگے اور فائنلسٹ ٹیمیوں میں ٹرافی کے ہمراہ کیش پرائز و دیگر انعامات بھی دینگے۔۔

تقریب میں لیگ میں شریک ٹیموں کے فرنچائز آنرز، صدر مسلم کھتری ایسوسی ایشن لیاقت کھیڑی، جنرل سیکریرٹری نثار نواب، جنرل سیکریٹری مسلم کھتری انجمن محمد ایوب، بانی کرکٹ کھتری برادری عبدالکریم نیازی، حنیف زیر والا، کے علاوہ ٹورنامنٹ کمیٹی کے چیف ایگزیکٹو عرفان زہری، ٹورنامنٹ سیکریٹری صادق کھتری، شاہد تاؤ  و دیگر مہمان بھی  شرکت کرینگے۔

گزشتہ شب کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں ٹنگراسٹارز نے رکھیا فائٹرز کو یکطرفہ مقابلے میں 60 رنز سے شکست دے کر کھتری پریمیٸر لیگ سیزن 2 کے فاٸنل میں سیٹ کنفرم کرالی۔۔ مہمان خصوصی صدر مسلم کھتری ایسوسی ایشن لیاقت کھیڑی نے جنرل سیکرٹری نثار نواب اور ابراہیم کے ہمراہ ذاکر مللک کو کو ناقابل شکست جارحانہ سینچری129 پر مین آف دی میچ ٹرافی کے ہمراہ الحمید فارمیٹ کی جانب سے کیش ایوارڈ 2 ہزار روپیٸے دیئے جبکہ ذاکر ملک سینچری غفار بھیڈا کی جانب سے5000 اور عمران  چوڑی کی طرف سے 3000 روپیئے دیئے۔

اور گوجابا سویٹ کی جانب سے دونوں ٹمیوں کو گفٹ ہیمپر دیئے۔ع۔ اصغر علی شاہ اسٹیڈیم  نارتھ ناظم آباد پر فلڈ لاٸیٹ میں کھیلے میچ میں رکھیا فائٹرز  کے کپتان  صادق امی بابا نے ثاس جیت کر ٹنگراسٹارز  پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جبکہ ٹنگراسٹارز نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں 197 رنز بنائے۔ ذاکر ملک انتہائ جارحانہ ناقابل شکست سینچری 129 رنز 61 گیندوں پر 4 چوکوں اور 16 فلک شگاف چھکے بھی لگائے۔۔

 

حننان خان نے 3 چوکوں اور بلند و بالا چھکوں کی بدولت 41 رنز کی ذمدارانہ اننگ کھیلی، حماد ایوب نے 21 رنز کا اضافہ کیا۔ دنیال راجپوت نے 19 رنز کے عوض 3 کھلا ڑیوں کو شکار کیا، اشفاق کھتری نے2 وکٹیں لیں ۔ جوابی بیٹنگ میں بچھڑا واریٸرز  کی ٹیم فاتح ٹیم کے بولروں کی تباہ کن بولنگ کے آگے پوری ٹیم صرف 62 رنز پر ہمت ہار گٸ۔

 

دانیال راجوت  17 اور وقار حویلی 13 رنز  رنز بناسکے۔ فاتح ٹیم کی جانب کپتان الیاس منیم  نے تباہ کن  بولنگ کرتے ہوۓ صرف 15 رنز کے بدلے4 کھلاڑیوں کو پویلیٸن واپسی کا پوانہ تھمایا، حننان عمدہ بولنگ 3 رنز کے عوض 3 وکٹیں اڑاٸیں۔ مزکورہ میچ کو امپاٸرز آل حیدر اور عزیز الرحمان نے سپر واٸز کیا جبکہ آفشل اسکورر راشد اسلم تھے۔

 

 

 

error: Content is protected !!