لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) قومی کرکٹر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ امید ہے تمام کھلاڑی اچھا کھیلیں گے، سلیکٹ ہونا نہ ہونا زندگی کا حصہ ہے، مایوسی ہوتی ہے جب پرفارمنس کے باوجود نظر انداز کیا جائے، قومی ٹیم کیلئے دوبارہ منتخب کیا گیا تو حاضر ہوں۔کرکٹر محمد حفیظ کا کہنا ہے جو ٹیم آسٹریلیا کھیلنے گئی، امید کرتا ہوں تمام کھلاڑی اچھی کارکردگی دکھائیں گے، اپنی وائٹ بال کرکٹ جاری رکھ سکتا ہوں، مجھے پی سی بی کی جانب سے سلیکٹ کیا جاتا ہے تو میں حاضر ہوں۔محمد حفیظ نے کہا کہ مایوسی ہوتی ہے کہ جب کارکردگی بھی اچھی ہو اور ٹیم میں شامل بھی نہ کیا جائے۔ 1999ئ سے اب تک میرے کرکٹ کیریئر میں مجھے کبھی ٹیم میں شامل کیا گیا اور کبھی نکالا گیا اور تمام کامیابیاں بھی ملی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سلیکٹ ہونا نہ ہونا زندگی کا حصہ ہے، اپنی محنت جاری رکھے ہوئے ہوں۔