لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)کارپوریٹ چیلنج کپ کے رائونڈمیچز میں ڈیسکون، جاز، سیماٹکس ٹیکنالوجی، کنٹرولر جنرل اکائونٹس پاکستان اور نووا میڈ نے کامیابی حاصل کر لی ۔ اتفاق کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں ڈیسکون نے ڈی پی ایس کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ ڈی پی ایس کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے محمد صدیق کے63رنزکی بندولت مقررہ اوورزمیں127 رنز بنائے ۔ ڈیسکون کے امیر حمزہ نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو میدان بدرکیا جبکہفہیم مختار بٹ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ڈیسکون کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ مبشر اقبال نے 80 رنز کی نا قابل شکست اننگزکھیلی ۔
فاتح ٹیم کے امیر حمزہ کومیچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈیا دیا گیا۔ اسی میدان میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں سیماٹکس ٹیکنالوجی نے ڈی پی ایس کو 3وکٹوں سے شکست دی۔ ڈی پی ایس کی ٹیم دوسرے میچ میں بھی پہلے کھیلتے ہوئے 127 رنز پر ڈھیر ہوئی۔ سیماٹکس ٹیکنالوجی کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔فاتح ٹیم کے قیصر نواز 52رنزبنا کر مین آف دی میچ قرار پائے۔ ریس کورس کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں کنٹرولر جنرل اکائونٹس پاکستان نے سٹوورٹ کو 5 وکٹوں سے پچھاڑ دیا ۔
سٹوورٹ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 111 رنز بنائے ۔امتیاز تارڑ نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ سی جی اے کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔ بہترین بالنگ پر امتیاز تارڑ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ اسی میدان میں دوسرے میچ میں نووا میڈ نے آئی بیکس ڈیجیٹل کو 21 رنز سے شکست دی۔ نووا میڈ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز کا مجموعہ جوڑا ۔ عون عباس نے 71 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ اویس ملک نے 51 رنز بنائے ۔ جواب میں آئی بیکس کی ٹیم 159 رنز بنا سکی۔فاتح ٹیم کے عون عباس نے آل رائونڈر کارکردگی پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزازحاصل کیا ۔
ماڈل ٹائون گرینز میں کھیلے گئے واحد میچ میں جاز نے ڈیسکون کو 18 رنز سے شکست دی۔ جاز کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنائے۔ حیدر مہدی نے 65 جبکہ اعجاز بلوچ نے 64 رنزکی اننگز کھیلی۔ جواب میں ڈیسکون کی ٹیم 174 رنز بناسکی۔ فاتح ٹیم کے اعجاز رفیق نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا