کراچی(اسپورٹس رپورٹر) ایشیا ٹک کیمیکل پاکستان پریمیئر لیگ کے افتتاحی میچ میں اریانہ جیمخانہ کوئٹہ نے التاج اسپورٹس کو 16 رنز سے شکست دیدی۔ٹی ایم سی گراونڈ پر کھیلے گئے افتتاحی میچ میں اریانہ جیمخانہ کوئٹہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 237 رنز اسکور کئے۔دانش اور فرحان نے پہلی وکٹ کی شراکت داری میں 131 رنز جوڑے۔فرحان نے 68 اور دانش نے 67 رنز بنائے۔جبکہ ذیشان نے 42 اور وحید نے 27 رنز اسکور کئے۔جواب میں التاج اسپورٹس 221 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔
ثنااللہ نے 73،محمد رحیم نے 38 اور شاہ ولی نے 37 رنز کی اننگز کھیلی۔سعید خان اور عبدالغفور نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔قبل ازیں ٹورنامنٹ کا افتتاح زون دو کے سابق صدر جاوید احمد خان نے گیند کوہٹ لگا کر کیا اس موقع پر انہوں نے سابقہ زون سات کو اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا
اس موقع پر سابق جوائنٹ سیکریٹری کے سی سی اے جمیل احمد،زون سات کے سابق صدر لیاقت علی،زون سات کے سابق سیکرٹری مظہر اعوان،ظہیر الدین،سابق صدر زون تین محمد رئیس،سابق سیکرٹری زون دو شاہد علی،سابق کے سی سی اے ایگزیکٹو کونسل ممبر ڈاکٹر محمد عارف حفیظ،سابق خزانچی زون ایک عارف وحید،افضل قریشی،شہروز علوی،اور نواب عالم بھی موجود تھے۔ واضح رہے اس ٹورنامنٹ میں سابقہ زون سات کی مضبوط ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔