لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان فیڈریشن بیس بال کی الیکٹو جنرل کونسل کا اجلاس مورخہ 09 فروری 2020بروز اتوار مسٹر شوکت جاوید چیئرمین فیڈریشن کی زیرنگرانی بحریہ کرکٹ سٹیڈیم لاہور میں ہوا۔ جنرل کونسل کے ممبرز جن میں شوکت جاوید (چیئرمین)، سید فخر علی شاہ، شیخ مظہر احمد،فوزیہ عباس (پنجاب)، حیدر خان لہری، عاطف احمد،زہرہ غلام نبی (بلوچستان)، شہاب وصال، محمد وسیم، عائشہ کرن (خیبر پختونخواہ)، محمد محسن خان،پرویز احمد شیخ، سوہا فاطمہ (سندھ)، طاہر محمود،صاعقہ ریاض (اسلام آباد)، محمد جمیل کامران (امپائرنگ ایسوسی ایشن)، مصدق حنیف (کوچنگ ایسوسی ایشن)، سعدیہ علوی،عائشہ ارم، حمیرہ مغل اور این فاطمہ (ویمن ونگ) شامل ہیں نے شرکت کی جبکہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے نمائندے کے طور پر ارشد ستار نے شرکت کی۔
اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ حیدرخان لہری (بلوچستان) نے تلاوت کی۔ شوکت جاوید چیئرمین پاکستان فیڈریشن بیس بال نے ممبرز کو خوش آمدید کہا اور ہاؤس کو اجلاس کے ایجنڈے سے آگاہ کیا۔
.1 اجلاس میں پاکستان فیڈریشن بیس بال کے سابقہ صدر سید خاور شاہ جو کہ گذشتہ دنوں وفات پاگئے تھے ان کی مغفرت کے لئے دعا کی گئی۔ .2 اجلاس میں ہاؤس نے آخری جنرل کونسل میٹنگ کے نکات کو منظور کیا۔
.3 ہاؤس نے اگلے چار سال کے لئے بلامقابلہ ایگزیکٹو کمیٹی کا انتخاب کیا جن میں شوکت جاوید (چیئر مین)، سید فخر علی شاہ (صدر)، محمد محسن خان (سینئر نائب صدر)، حیدرخان لہری، محمد حمود لکھوی، افتخار احمد عاصم، ڈاکٹر نعمان الحق (نائب صدور)، شیخ مظہر احمد (سیکرٹری جنرل)، طاہر محمود (خزانچی)، مصدق حنیف، محمد جمیل کامران، طارق ندیم (میل ممبرز ایٹ لارج)، مس سعدیہ علوی، مس عائشہ ارم، مس حمیرہ مغل اور مس این فاطمہ (فی میل ممبرز ایٹ لارج) شامل ہیں۔
الیکشن کے بعد چیئرمین پاکستان فیڈریشن بیس بال شوکت جاوید اور جنرل کونسل کے ممبران نے نومنتخب ممبران کو ان کی کامیابی پر مبارکبا ددی۔
الیکشن کے بعد نومنتخب صدر سید فخر علی شاہ اور سیکرٹری جنرل شیخ مظہر احمد نے جنرل کونسل کا شکریہ ادا کیا باقاعدہ جنرل کونسل میٹنگ کی کاروائی شروع کی گئی۔ اس موقع پر ڈیپارٹمنٹس کے نمائندے جن میں پاکستان واپڈا کے احتشام الحق، پاکستان آرمی کے کامران محبوب، پاکستان پولیس کے ممتاز شاہ جبکہ پاکستان ریلویز کی جانب سے طارق محمود نے شرکت کی۔
.1 پاکستا ن فیڈریشن بیس بال کے صدر نے ہاؤس میں پاکستان بیس بال کی ایکٹیویٹیز رپورٹ پیش کی۔ 2018-19 میں کھیلے گئے انٹر نیشنل بیس بال ٹورنامنٹس میں پاکستان کی ٹیموں کی شرکت اور کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا۔
.2 سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کی درخواست پر ہاؤس نے سولہویں نیشنل ویمن بیس بال چیمپئین شپ اپریل میں سندھ میں کروانے کی منظوری دی۔
.3 ملتان بیس بال ایسوسی ایشن کی نیشنل مین بیس بال چیمپئن شپ ملتان میں کروانے کے حوالے سے کی گئی درخواست پر اگلی ایگزیکٹو کمیٹی میں فیصلہ کیا جائے گا۔
.3 ہاؤس نے پاکستان انڈر 12اور انڈر 18ٹیموں کی ایشین انڈر 12بیس بال چیمپئن شپ اور ایشین انڈر 18بیس بال چیمپئن شپ میں شرکت کی بھی منظوری دی۔
.4 سپورٹس بورڈ واپڈا کی پاکستان فیڈریشن بیس بال کو کی گئی ای میل جس میں فیڈریشن کی جنرل کونسل میں ڈیپارٹمنٹس کے ووٹنگ رائٹ پر پابندی کے حوالے سے اعتراض کیا گیا تھا۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے چیئرمین شوکت جاوید کے مطابق فیڈریشن کی اگلی ایگزیکٹو کمیٹی میٹنگ میں اس پابندی کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ پاکستان فیڈریشن بیس بال کی جنرل کونسل نے اپنی میٹنگ جو کہ 25-03-2013 کومنعقد ہوئی تھی اس میں ڈیپارٹمنٹس کے ووٹنگ رائٹ پر پابندی لگائی تھی۔