اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ ختم کرنے کے فیصلے پر شعیب اختر نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں ہر جگہ لاک ڈاؤن ہوگیا ہے، تقریبات منسوخ ہوگئی ہیں، پی ایس ایل ایک ہفتہ پہلے منسوخ کردینا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ ایک ہفتہ پہلے پی ایس ایل منسوخ کر کے کہنا چاہیے تھا ہم دنیا کے ساتھ کھڑے ہیں کیونکہ تماشائیوں کے بغیر کوئی مزہ نہیں، یہ پی سی بی کا اچھا اقدام ہے۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ فیصلہ بہت اچھا ہے، لیگ کو پہلے ہی ملتوی کردیا جاتا تو اچھا تاثر نہ جاتا اس لیے فیصلہ درست وقت پر لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے عوام مایوس ہوئے ہوں گے اور انہوں نے ٹورنامنٹ کے اختتام کو انجوائے نہیں کیا۔
واضح رہےکہ کورونا وائرس کے باعث سب سے پہلے ایونٹس کے میچز بغیر تماشائیوں کے کروانے کا اعلان کیا گیا تھا پھر بعد میں اس کے میچز محدود کردیے گئے۔