کرونا وائرس کے پیش نظر صبح نووومن ڈے لیڈیز نیشنل ٹینس ٹورنامنٹ ملتوی کر دیا گیا

اسلا م آباد (سپورٹس لنک رپورٹ)کرونا وائرس اور حکومتی ہدایات کے پیش نظر صبح نووومن ڈے لیڈیز نیشنل ٹینس ٹورنامنٹ ملتوی کر دیا گیا ۔ صبح نو کی چئیر پرسن شاہدہ کوثر فاروق کے مطابق حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے وویمنز ٹینس مقابلے ملتوی کئے گئے ہیں اور نئے شیڈول کا اعلان حکومت کی جانب سے سرگرمیوں کی بحالی کے اعلان کے بعد کیا جائیگا چیمپین شپ میں میںلیڈیز سنگلز، لیڈیز ڈبلز ، گرلزجونئیر انڈر 18 ، گرلز جونئیرز انڈر14 ، گرلز انڈر 12 اور گرلز انڈر10 کے مقابلے منعقد ہونے تھے

error: Content is protected !!