لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی کرکٹ ٹیم آئندہ سیزن 2020-21 میں 9 ٹیسٹ، 6 ایک روزہ‘ 20ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز‘ ایشیاکپ اور آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2020 میں شرکت کریگی۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق آئندہ سیزن میں قومی کرکٹ ٹیم آئرلینڈ کیخلاف 2 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز جولائی، انگلینڈ کیخلاف 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز جولائی تا ستمبر،جنوبی افریقہ کیخلاف3ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز اکتوبر، زمباوے کیخلاف 3 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل ہوم سیریزنومبر
نیوزی لینڈ ے خلاف 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز دسمبراور جنوبی افریقہ کیخلاف 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی پر مشتمل ہوم سیریز جنوری 2021، زمباوے کیخلاف 2ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریزاپریل 2021ء میں کھیلے گی‘ ان دو طرفہ سیریز کے علاوہ پاکستانی ٹیم ایشیا کپ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ اور آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2020 میں بھی شرکت کریگی۔-