اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو ایف آئی اے سائبر کرائم نے 5 جون کو طلب کر لیا ۔۔ پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے شعیب اختر کے خلاف سائبر کرائم میں درخواست دی تھی کہ سوشل میڈیا پر ان کے حوالے سے غلط زبان استعمال کی ۔ کیرئیر داغدار کرنے کی کوشش کی۔واضح رہے کہ ریکارڈ ساز سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے پی سی بی کی جانب سے عمر اکمل پر 3 سالہ پابندی کی مخالفت کی تھی اور کہا تھا کہ بورڈ نے دراصل عمر اکمل پر غصہ نکالا ہے۔
اس موقع پر شعیب اختر نے ماضی کے کیسز پر بھی تبصرہ کیا اور کہا کہ پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی تمام کھلاڑیوں کے کیسز اُلجھاتے ہیں، وہ ماضی میں مجھ سے بھی کیس ہار چکے ہیں۔اس کے جواب میں پی سی بی کے لیگل ایڈوائزر تفضل رضوی نے کہا تھا کہ شعیب اختر نے سوشل میڈیا کے ذریعے میرے خلاف غلط باتیں کی ہیں اور میں اب سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی کے لیےایف آئی اے کو درخواست دے رہا ہوں۔