لاہور، (سپورٹس لنک رپورٹ)صوبائی وزیر کھیل،امورنوجوانان و سیاحت رائے تیمور خان بھٹی اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے پنجاب کی ٹیبل ٹینس کوچ زاہدہ سلطانہ اور تحصیل سپورٹس آفیسر نوشہرہ ورکاں گوجرانوالہ ڈویژن محمداعظم پال کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہارکیا ہے۔
لواحقین کے نام اپنے تعزیتی پیغامات میں صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ ٹیبل ٹینس کوچ زاہد ہ سلطانہ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اللہ تعالی مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ عطاء کرے اور لواحقین کو صبر دے، تحصیل سپورٹس آفیسر نوشہرہ ورکاں گوجرانوالہ ڈویژن محمداعظم پال کی والدہ کے انتقال پر صوبائی وزیر کھیل اور ڈی جی سپورٹس نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالی محمد اعظم پال کی والدہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے او ر لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطاء کرے (آمین)