اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)دورہ انگلینڈ کیلیے اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے انگلینڈ روانگی سے قبل کورونا ٹیسٹ بھی کیے جائیں گے۔ ٹیسٹ مثبت آنے والے کھلاڑیوں کو دورہ انگلینڈ پر جانے کی اجازت حاصل نہیں ہوگی پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ دو مرحلوں میں لیے جائیں گے۔
پہلے مرحلے میں 20 جون کو کھلاڑی کے کورونا ٹیسٹ ہوں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں 25 جون کو مزید ٹیسٹ لیے جائیں گے۔ قومی ٹیم آئندہ ماہ انگلینڈ روانہ ہوگی