قومی کرکٹ ٹیم بھی کراچی پہنچ گئی

انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کراچی پہنچ گئی اور قومی سکواڈ نے ہوٹل میں رپورٹ کردیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ کے خلاف 7 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل ہوم سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں جمعہ کی شب کراچی پہنچ گئی ہے اور سکواڈ نے ہوٹل میں رپورٹ کردیا ہے۔

 

واضح رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم 17 سال کے طویل عرصے بعد پاکستان آئی ہے، اس دورے کے دوران 7 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے جائیں گے سیریز کا آغاز 20 ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے 4 میچز کراچی میں کھیلنے کے بعد دونوں ٹیمیں لاہور جائیں گی جہاں بقیہ 3 میچز کی میزبانی قذافی اسٹیڈیم کرے گا۔

error: Content is protected !!