اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپورٹس بورڈ کے ترجمان محمد اعظم ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان سپورٹس بورڈ نے قومی ہینڈبال ٹیم کی ساؤتھ ایشین گیمز میں شرکت اور تربیتی کیمپ کے تمام اخراجات برداشت کئے، گذشتہ روز پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن کو گرانٹ نہ دینے کے حوالے سے اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں کے حوالے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی ہینڈ بال ٹیم کا تیرہویں جنوبی ایشین گیمز میں طلائی تمغہ حاصل کرنا خوش آئندہ بات ہے اور ان کے تمام اخراجات پاکستان سپورٹس بورڈ نے اٹھانے کے ساتھ ساتھ تمغہ جیتنے والے تمام کھلاڑیوں کو انعامی رقوم سے بھی نوازا۔
اس کے علاوہ نیشنل گیمز کے بعد کچھ دنوں کے لئے لگائے گئے تربیتی کیمپوں کے اخراجات بھی پاکستان سپورٹس بورڈ نے برداشت کئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سا?تھ ایشین گیمز کے علاوہ پورے مالی سال کے دوران قومی ہینڈبال ٹیم نے بین الاقوامی سطح پر کسی بھی ایونٹ میں حصہ نہیں لیا جو کہ ریکارڈ پر موجود ہے۔