بہت ضروری ہے کہ منڈی جانے کے بجائے قربانی کا جانور آن لائن بک کیا جائے اور گوشت گھر پہنچ جائے
کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)سابق کپتان وسیم اکرم نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر شہریوں کو آن لائن قربانی اور منڈی نہ جانے کا مشورہ دیا ہے ۔سابق کپتان کا کہنا ہے کہ قربانی ضرور کریں لیکن کورونا وائرس کی احتیاط کے پیش نظر منڈی نہ جائے۔ بلکہ جانور آن لائن بک کرائیں۔
وسیم اکرم نے کہا کہ وہ بھی قربانی کا جانور لال میٹ کے زریعے آن لائن بک کرائیں گے اور قربانی کے جانور کا گوشت گھر پہنچادیا جائیگا ۔۔وسیم اکرم نے کہا لال میٹ کی قربانی کی کھالیں انڈس ہسپتال کو دی جائیں گی جو مستحق مریضوں کے علاج میں معاون ہوگی۔ وسیم اکرن نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث اس بار ملنا جلنا بھی ممکن نہیں ہوگا، احتیاط وقت کا تقاضہ ہے ،