لندن(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل رائونڈر رانا نوید الحسن نے بھی کہا ہے کہ انگلش کائونٹی سیزن کے دوران انہیں بھی نسلی تعصب کا شکار بنایا گیا، رانا نوید الحسن جنہوں نے 2008 اور 2009 میں یورکشائر کائونٹی کی نمائندگی کی نے الزام عائد کیا ہے کہ میچ کے دوران ان پر شائقین کی جانب سے نسلی تعصب پر مبنی نعرے بازی کی گئی،
یاد رہے کہ چند روز قبل عظیم رفیق نامی کرکٹر نے کہا تھا کہ نسلی تعصب کا شکار ہونے کے بعد انہوں نے خود کشی کرنے کا فیصلہ کیا تھا، اپنے ایک انٹرویو میں رانا نوید الحسن کا کہنا ہے کہ جو عظیم رفیق نے کہا ہے وہ بالکل سچ ہے اور مجھے بھی یورکشائر کائونٹی میں نسلی تعصب کا تجربہ ہو چکا ہے، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کیریئر کے دوران میں نے اس بات کا اس لئے کبھی ذکر نہیں کیا کہ ہم غیر ملکی کھلاڑی ہیں اور اس طرح کی بات کرکے اپنے کیریئر کو خراب نہیں کرنا چاہتے تھے۔