لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے بدھ کے روز اسلام آباد میںوفاقی وزارت بین الصوبائی رابطہ کے ڈپٹی سیکرٹری فیض الحق سے ملاقات کی، ملاقات میں پنجاب میں سپورٹس کے متروک منصوبوں کی بحالی کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپورٹس کے متروک منصوبوں کی بحالی اوربہتری سے پنجاب میں سپورٹس کے کلچر کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، سپورٹس کے متروک منصوبوں کی بحالی سے کھلاڑیوں کو سپورٹس کی مزید بہترین سہولیات ملیں گی جس سے نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آئے گا
اس موقع پر سپورٹس کنسلٹنٹ شاہد فقیر ورک بھی موجود تھے،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے بتایا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب نے سپورٹس کی ترقی اور فروغ کے لئے اہم اقدامات کئے ہیں ،وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب میں سپورٹس کا جدید انفراسٹرکچر بنارہے ہیں، سٹیڈیمز، جمنیزیمزاور کھیلوں کے گرائونڈز میں جدید سہولیات فراہم کررہے ہیں
جس سے کھلاڑیوں کو ان کے گھر کے قریب ہی جدید سہولیات میسر آرہی ہیں، انہوں نے مزید کہا ہے کہ جدید سہولیات کی فراہمی سے نوجوانوں میں سپورٹس کا شوق پیدا ہورہا ہے اور نوجوانوں کی بڑی تعداد سپورٹس کی جانب راغب ہورہی ہے
ڈپٹی سیکرٹری وفاقی وزارت بین الصوبائی رابطہ فیض الحق نے کہا کہ پنجاب میں سپورٹس کے کلچر کے فروغ کے لئے ہر طرح سے تعاون کریں گے تاکہ نوجوان صحت مندانہ سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور سپورٹس کے میدان میں پاکستان کا نام روشن کریں۔